شعیب اختر

شعیب اختر کا ٹی 20ورلڈکپ ملتوی کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی

جانب سے ٹی 20ورلڈکپ ملتوی کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت

کو کرکٹ بچانے کیلئے آگے بڑھنا چاہئے ورنہ موجودہ پورا دور متاثر ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سابق سپیڈ سٹار

کا کہنا ہے کہ طاقتور افراد اور بورڈز ایسی پالیسی بناتے ہیں جس سے دوسروں کو تکلیف ہو، ٹی 20 ورلڈکپ

اور ایشیاکپ رواں سال کھیلے جا سکتے تھے، پاکستان اور بھارت کی باہمی سیریز کا موقع بھی تھا لیکن نظر

انداز کردیا گیا، اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں لیکن میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ

کورونا وائرس کے باوجود ورلڈکپ کھیلا جا سکتا تھا لیکن میں اور راشد لطیف پہلے ہی بار بار کہتے رہے ہیں.

کہ وہ ایسا ہونے نہیں دیں گے کیونکہ ان کی ترجیح ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو

نقصان نہیں ہونا چاہئے، ٹی 20ورلڈکپ جہنم میں جائے۔شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کو کرکٹ بچانے

کیلئے آگے بڑھنا ہو چاہئے ورنہ موجودہ پورا دور متاثر ہو گا، کرکٹ کا معیار گرے گا لیکن لوگ کروڑوں ڈالرز

کماتے رہیں گے، مقبولیت میں بھی کمی آئے گی جیسا کے پاکستان میں چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں