اعصام الحق فائونڈیشن

شعیب اختر نے اعصام الحق کو اپنا قیمتی ایوارڈ عطیہ کردیا

راولپنڈی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اعصام الحق فائونڈیشن کو شاہ رخ خان کا دستخط شدہ ہیلمٹ عطیہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصام الحق نے شعیب اختر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں شعیب اختر اپنا مین آف دی میچ کے طور پر ملنے والا ہیلمٹ عطیہ کر رہے ہیں۔

اعصام الحق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شعیب اختر کا عطیہ کردہ ہیلمٹ شاہ رخ خان نے آئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دہلی ڈیئرڈیولز کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر تحفے میں دیا گیا تھا۔12سال پہلے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب اختر کو ملنے والا بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا دستخط شدہ قیمتی ہیلمٹ نیک مقصد کے لیے دینے پر اعصام الحق نے اْن کا شکریہ ادا کیا۔

شعیب اختر نے اعصام الحق کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنا ہیلمٹ ایک عظیم مقصد کے لیے پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں