فواد چوہدری

شریف فیملی کا پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ(ن) سے امیدیں لگاءبیٹھے ہیں ان کی اطلاع کیلئے شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ(ن) سے امیدیں لگاءبیٹھے ہیں ان کی اطلاع کیلئے شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے ان کا دل بھر چکا ہے،حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں