نماز جنازہ

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم کی نماز جنازہ ادا ،شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک

لاہور(عکس آن لائن ) شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بیگم بھی میت کے ساتھ لاہور پہنچیں جب کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لاہور ائیر پورٹ پر بیگم شمیم اختر کی میت وصول کی جسے شریف میڈیکل کمپلیکس جاتی امرا پہنچا دیا گیا ۔
شریف برادران
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف جاتی امرا میں ادا کی گئی جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ مفتی راغب نعیمی نے پڑھائی اور ان کی تدفین شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں