لاہور(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ اپوزیشن والے چلے ہوئے کارتوس ہیں ، شریف برادران اور آصف زرداری دوبارہ خرید و فرخت اورچھانگا مانگا کی سیاست کادورواپس لانا چاہتے ہیں
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کیلئے لانگ مارچ نہیں کر رہی بلکہ سندھ حکومت کے وسائل سے پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ان کی ریلی میں وہی لوگ شامل ہیں جو ایک معاہدے کے تحت سندھ سے ساتھ لائے گئے ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مردہ سیاست کو تقویت دے لیکن با شعور عوام کرپشن کنگز کو اب اپنے مستقبل کوتاریک کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کرپشن کے بل بوتے پر اپنی سیاسی طاقت کے زعم میں مبتلا ہے لیکن انتخابات میں پی ٹی آئی انہیں 2018ء کے مقابلے میںزیاد ہ عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی ۔