قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کپاس دھان کمادمکئی اورجوارپراگر شروع ہی سے کیڑوں کا تدارک کیاجائے تو اگلی فصلات کوکافی حد تک کیڑوں کے حملے سے بچایاجاسکتاہے اگلی فصلات پرکیڑوں کے حملے کو کم کرنے کےلئے کپاس کی چھڑیوں کی کٹائی اوردھان و دیگر فصلات کے مڈھوں کی تلفی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کپاس کماد دھان مکئی اورجوارکی سنڈیاں سردیوں کا موسم چھڑیوں اور مڈھوں میں سرمائی نیندسوکر گزارتی ہیں جن کو تلف کرکے اگلی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ چھڑیوں کی کٹائی کے وقت فصل کو زمین کی سطح کے قریب سے کاٹاجائے اس سے زمین میں وترجلدی آجاتاہے اوراگلی فصل کی بوائی اورزمین کی تیاری میں آسانی ہوجاتی ہے