لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ جہاں آپ کے فن کی تعریف کرنے والے ہوتے ہیں وہیں پر تنقید کرنے والے بھی موجود ہوتے ہیں ، ناقدین کو ہرگز دشمن نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ جو نیک نیتی سے تنقید اور اصلاح کریں وہ آپ کے مخلص دوست ہوتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں ٹی وی پر کئی دہائیوں سے کام کر رہی ہوں اور مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ہر کوئی میرا پرستار نہیں ہو سکتا ،اس میں یقینا کچھ ایسے بھی ہو ںگے جو میرے کام کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھتے ہوں گے لیکن ہمیں سب کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں کیونکہ میری شروع دن سے یہ عزم کیا تھا کہ میں نے اپنے اوپر ایک ہی طرح کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی اور میں اس میں کامیاب رہی ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر