شرقپور

شرقپور: اسسٹنٹ کمشنر نے ماسک نہ پہننے پر متعدد دوکانیں سیل کردیا

شرقپور(نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر نے ماسک نہ پہننے پر متعدد دوکانیں سیل کردیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شرقپور میڈم ماہین فاطمہ نے مین بازار شرقپور میں کرونا ایس او پیز فالو نہ کرنے پر پانچ دوکانیں سیل جبکہ سات دوانداروں کو بھاری جرمانے کردیئے۔ دوکاندار بغیر ماسک اور سماجی فاصلے کے بغیر خرید و فروخت کررہے تھے۔

میڈم ماہین فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہماری بے احتیاطی کی وجہ سے کرونا دوبارہ سر اٹھا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق جو بھی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے کا اسکے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے جرم میں بیس افراد کو جرمانے جبکہ تین افراد پر مقدمات درج کروا دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں