شرقپور

شرقپورپریس کلب کے عہدیدران اور ممبران نے اکثریت رائے سے ملک تاج محمد ساغر کو چیرمین منتخب کرلیا

شرقپور شریف (نمائندہ عکس آن لائن)پریس کلب کے عہدیدران اور ممبران نے اکثریت رائے سے ملک تاج محمد ساغر کو چیرمین منتخب کرلیا تفصیلات کے مطابق پریس کلب شرقپور رجسٹرڈ کا اہم اجلاس زیر صدرات سابق صدر شیخ عدیل اشرف یعقومیہ سابق چیرمین حاجی خلیل احمدکی رہائشگاہ پر منعقد ہوا

اس موقع پر یونائینڈ میڈیا کونسل کے مرکزی صدر ملک منظور احمد،سابق سینئر وائس چیئرمین حاجی طارق اقبال زرگر، ایم اقبال شاکر چوہدری فاروق تارڈ ملک ندیم خالد شیخ محمد علی یعقومیہ حافظ زکر یا امتیاز ودیگر عہدیدران نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں پریس کلب کے عہدیدران اور ممبران نے اکثریت رائے سے سنیئر ترین صحافی بانی ملک تاج محمد ساغر کو چیرمین منتخب کرلیا گیاجنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرسابق باڈی کو تحلیل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں