شرح نمو

شرح نمو 0.8 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیش گوئی

مکوآنہ (عکس آن لائن)رواں مالی سال ملکی شرح نمو 0.8 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں مذید اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں وزارت خزانہ نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو ایک فیصد سے کم ہونے کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 0.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اگلے مالی سال شرح نمو 3.5 فیصد اور 2025 میں 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 28.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ 2024 میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد اور 2025 میں 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ (جی ڈی پی) کے مقابلے میں قرضوں کی شرح روں مالی سال 77 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کی روپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 2024 میں قرضوں کے مقابلے میں جی ڈی پی کی شرح 69.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 2025 میں قرضوں کے مقابلے میں جی ڈی پی کی شرح 67.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں