فواد چوہدری

شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت بدلنا، تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت بدلنا، تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ برصغیر میں اسلام بزرگان دین کی محبت، انسانیت کے درس کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہوا۔انہوں نے کہا کہ لبیک جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت بدلنا اور انتہا پسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور ایسی کوششوں کو ناکام بنانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں