سپریم کورٹ

شجاعت عظیم کے خلاف جاری کارروائی ختم کر دی ہے ، نیب کا جواب سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ میں قومی ایئرلائن کی بھرتیوں کی اجازت دینے کی درخواست کے دور ان نیب نے بتایا ہے کہ سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے خلاف جاری کارروائی ختم کر دی ۔ منگل کو نیب نے کارروائی ختم کرنے کا تحریری فیصلہ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا ۔نیب کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے اجازت عظیم کا نام پی آئی اے نجکاری کیس سے نکال دیا ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ شجاعت عظیم پہلے 2013 پھر 2014 سے 2017 تک مشیر ہوابازی رہے، بطور مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں لیتے تھے۔سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں 250 ملازمین مزید بھرتی کرنے کی وجوہات طلب کر لیں ۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پی آئی اے میں پہلے ہی ضرورت سے زائد ملازمین ہیں تو مزید بھرتیاں کیوں ضروری ہیں؟ ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدین قصوری نے کہاکہ پی آئی اے کے بیرون ملک بھی ملازمین ہیں، تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں گے کہ کیوں مزید بھرتیاں درکار ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ پی آئی اے حکومت سے سالانہ 40 ملین ڈالر مانگ رہی ہے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت آئندہ 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں