پاکستان میڈیکل الائنس

شاہ کوٹ:ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف پاکستان میڈیکل الائنس اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی پرامن احتجاجی ریلی

شاہ کوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)
THQشاہ کوٹ میں دوران ڈیوٹی مریضہ کے لواحقین کی جانب سے ڈیوٹی پر موجودڈاکٹر پر تشدد کیخلاف پاکستان میڈیکل الائنس اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پرامن احتجاجی ریلی نکالی جو ٹی ایچ کیو سے شروع ہو کر مین جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی ووبارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ڈاکٹرز ایسوسی ایشن شاہ کوٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز اﷲ اور PMAکے نمائندگان نے کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں تعینات لیڈی ڈاکٹرز سمیت تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ریلی میں شرکت کی

اس موقع پر تشدد کا شکار ہونیوالے ڈاکٹر شیراز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرونا جیسی مہلک وبا کے دوران اپنے خاندانوں کو چھوڑ کر اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ایسے میں اسپتال میں ہمیں پر تشدد کیا جارہا ہے مظاہرین میں شریک لیڈی ڈاکٹرنایاب نے کہا کہ اگر سرکاری اسپتالوں میں میل ڈاکٹر محفوظ نہیں ہیں تو ایسے میں فی میل ڈاکٹرز تو خود کو بالکل غیر محفوظ تصور کریں گی انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سزادلوائی جائے اور تمام ڈاکٹرز کو سکیورٹی فراہم کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں