شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ ، کرونا عالمی وبائی چیلنج سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کرونا عالمی وبائی چیلنج سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ جمعرات کو ہونے والی گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس غیر معمولی عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔وزیر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کیلئے، نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرونا وبا کے غیر معمولی پھیلاو¿ کے باعث دنیا عالمی معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے ۔وزیر خارجہ نے اپنے ہم. منصب کو، کرونا عالمی وبائی تناظر میں کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کیلئے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی میں سہولت” کی تجویز کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ موجودہ عالمی وبا کے پھیلاو¿ کے خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے،

عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے جاری بلاجواز کرفیو کے فوری خاتمے کیلئے، بھارت سرکار پر دباو ڈالے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کو ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ہندوستان میں تیزی سے پھیلتی ہوئی مذہبی منافرت کا پردہ چاک کیا ہے ۔ وزیر خارجہ نیوزی لینڈ نے کہاکہ نیوزی لینڈ، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم. آہنگی پر یقین رکھتا ہے ۔وزیر خارجہ نے موجودہ عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر، نیوزیلینڈ میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو ویزہ کی مدت میں توسیع فراہم کرنے پر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نے، موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں زیر تعلیم 200 سے زائد پاکستانی طلباءکا خصوصی خیال رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں