شاہ عبداللہ

شاہ عبداللہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کا اعادہ

عمان(عکس آن لائن)اردن کے شاہی محل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے لیے اسرائیلی فوجی آپریشن کے منصوبے کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کا تحفظ و امداد ممکن بنانے کے لیے فوری جنگ بندی کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ اردن نے اس سلسلے میں یہ بھی زور دیا کہ دہائیوں پرانے تنازعہ کے خاتمے کا واحد راستہ فلسطینیوں کے لیے مشرقی یروشلم سمیت 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیلی کے قبضے میں لی گئی سرزمین پر ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

شاہ عبداللہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کے حملوں پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ اس بارے میں کئی یورپی ریاستوں نے بھی تشویش ظاہر کی ۔انہوں نے اس بارے میں اظہار تشویش کیا کہ آئندہ ماہ رمضان کے مسلمانوں کے مقدس مہینے کے دوران مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں کی تعداد کو محدود کر دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں