یوم پاکستان

”شاہ رہے پاکستان“ ….82واں یوم پاکستان ملک کے طول و ارض میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

اسلام آباد(نمائندہ عکس)ملک بھر میں یوم پاکستان قومی و ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ‘ دن کاآغازمساجد میں خصوصی دعاوں سے ہوا اور پاک فوج کی طرف سے توپوں کی سلامی دی گئی۔ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر عارف علوی‘وزیر اعظم عمران خان‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان نے تقریب میں شرکت کی ‘او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکا کی بھی تقریب میں خصوصی شرکت ‘او آئی سی کے فلوٹ کو خصوصی طور پر پریڈ کا حصہ بنایا گیا ‘تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پریڈ کا حصہ ‘آرمڈ کور،آرٹلری،ایئر ڈیفنس اور رینجرز کے دستے بھی پریڈ کا حصہ ‘جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ کیا ‘دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب سے لیس مسلح افواج پریڈ میں شریک ہوئے۔

میزائل یو اے وی ناقابل تسخیر دفاع کی علامت کے طور پر پریڈ میں شامل ‘چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگادئیے تفصیلات کے مطابق ”شاہ رہے پاکستان“ کے عنوان سے 2واں یوم پاکستان ملک کے طول و ارض میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر پاکستان عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل اجمل خان نیازی اور ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں موجود تھے ۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکا کو بھی پریڈ میں پر مدعو کیا گیا اور او آئی سی کے فلوٹ کو خصوصی طور پر پریڈ کا حصہ بنایا گیا ۔

اس سال یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کا تھیم ‘شاہ رہے پاکستان’ رکھا گیا ہے جو قومی ترانے سے لیا گیا ہے۔تینوں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پریڈ کا حصہ ہیں۔آرمڈ کور،آرٹلری،ایئر ڈیفنس اور رینجرز کے دستے بھی پریڈ کا حصہ ہیں۔جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ اور ایوی ایشن فلائی پاسٹ بھی ہوگا۔دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب سے لیس مسلح افواج پریڈ میں شریک ہیں۔میزائل یو اے وی ناقابل تسخیر دفاع کی علامت کے طور پر پریڈ میں شامل کیا گیا ہے۔چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔ منٹوپارک کے مقام پرآج گریٹراقبال پارک موجود ہے۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

دن کے آغازپرلاہورکی بادشاہی مسجد سمیت دیگرمساجدمیں نمازفجرکے بعد ملک کی ترقی،خوشحالی،سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں، پاک فوج کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی۔ لاہور کے ایوب سٹیڈیم میں نماز فجر کے بعد توپوں کی سلامی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر فوجی افسران اور ان کی فیملیز نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں