شاہ رخ

شاہ رخ نے ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کی یاد تازہ کردی

ممبئی (عکس آن لائن)شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ گانا کافی رومانی انداز کا ہے۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ گانا کافی رومانی انداز کا ہے۔بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے اپنی سپرہٹ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ کی یاد تازہ کردی۔شمالی بھارت کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ کنگ نے جب ‘تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم’ گایا تو وہاں موجود لوگوں نے اسے خوب سراہا اور تالیاں بجائیں جس پر شاہ رخ نے اپنے دونوں بازو لہرا کر جواب دیا۔

اس حوالے سے بدھ کو ایک آٹو ایکسپو 2023 کے موقع پر متعدد تصاویر اور ویڈیوز آن لائن شیئر کی گئیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان بڑے رومانی انداز میں پوز دے رہے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ خان جو سفید شرٹ، سیاہ جیکٹ اور میچنگ پینٹ میں ملبوس تھے، وہ کئی لوگوں سے گلے ملے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گانا کافی رومانی انداز کا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان مذکورہ بالا تقریب کی کار برانڈ کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں