شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی ڈان تھری کی تیاری شروع کردی گئی

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ڈان سیریز کی تیسری فلم ڈان تھری کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے ڈان سیریز کی تیسری فلم کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اس وقت اسکرپٹ کے مرحلے پر موجود ہے، تاہم فلم سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کی ہدایتکاری فرحان اختر کریں گے جبکہ شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اسکرپٹ اختتامی مرحلے میں ہے۔ واضح رہے ڈان سیریز کی پہلی فلم 1978 کی فلم کا ری میک تھی جو 2006 میں اسی نام سے ریلیز ہوئی جبکہ سیریز کی دوسری فلم ڈان 2 کے نام سے 2011 میں ریلیز ہوئی۔ ان دونوں فلموں میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ڈان کے روپ میں نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں