شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلر برج خلیفہ پردکھایا جائے گا

دبئی(عکس آن لائن) بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا ٹریلردنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر دکھایا جائیگا۔مقامی ڈسٹری بیوٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شاہ رخ خان کے فینز بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جو فلم پٹھان کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔فلم پٹھان کے ٹریلر کو برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔

اس موقع پر شاہ رخ خان بھی موجود ہوں گے اور فلم کے ٹریلر کو برج خلیفہ پر چلتے دیکھیں گے۔ شاہ رخ خان انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ کے لیے امارات میں موجود ہیں۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے قبل مختلف تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔ بھارتی فلم سینسر بورڈ نے فلم میکرز کو فلم سے متعدد سینز نکالنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں