شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی ‘جوان’ 600 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی

ممبئی(عکس آن لائن) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘جوان’ انڈین باکس آفس میں 600 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔ نامور فلمساز ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کامیابیاں جاری ہیں اور ‘جوان’ مقامی اور عالمی باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔فلم کی ریلیز کو ابھی صرف 25 دن گزرے ہیں اور اس کا مجموعی بزنس پوری دنیا میں 1068 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف شاہ رخ خان ایک برس میں ہزار کروڑ کمانے والی 2 فلمیں کرنے والے بالی وڈ کے واحد اداکار بن گئے ہیں۔’ پٹھان’ اور ‘جوان’ کی غیر معمولی کامیابی نے میگا اسٹار کو تاریخ کا واحد اداکار بنا دیا جن کی 2 فلموں نے ایک برس کے دوران ایک ہزار کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

‘جوان’ 7 ستمبر کو ریلیز کی گئی تھی جو کہ شاہ رخ خان کی جنوبی انڈیا کے ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں پہلی فلم ہے۔شاہ رخ خان کی ایک اور فلم ‘ڈنکی’ رواں برس کے آخر میں ریلیز ہوگی جسے لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں