شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے حسنِ اخلاق سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے منفرد انداز اور شاندار اداکاری کے علاوہ اپنے حسنِ اخلاق کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی مداحوں کے ساتھ ملاقاتوں کی ویڈیوز اکثر ہی وائرل ہوتی رہتی ہیں اور ایسی ویڈیوز کے وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے ان کی نرم مزاجی اور انسان دوستی کی خوب تعریفیں بھی کی جاتی ہیں۔

حال ہی میں فلم ‘ڈنکی’ کے ایک پروموشنل ایونٹ سے شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اْنہیں اسٹیج پر آئے ایک مداح کے ماتھے پر بوسہ دیتے اور اسے گلے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار کی جانب سے اتنی محبت ملنے پر مداح جذباتی ہوگیا اور خوشی میں اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ رونے لگا۔جس کے بعد شاہ رخ خان نے اپنے مداح کوخاموش کروایا اور اس کی فیملی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان کی اس وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں