شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے اپنی سٹریمنگ سروس لانچ کرنے کا اعلان کردیا

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی سٹریمنگ سروس لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر پر لکھا ہوا ہے کہایس آر کے پلس جلد آرہا ہے۔جبکہ اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کچھ کچھ ہونیوالا ہے، او ٹی ٹی کی دنیا میں۔شاہ رخ کے اس نئے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے مداح بہت بے چین نظر آرہے ہیں۔ایک صارف نے بہت پرجوش انداز میں لکھا کہ وہ اس پراجیکٹ کو دیکھنے کے لیے بہت بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔

صارف نے لکھا کہ اس سے بہتر اسٹریمنگ سروس کونسی ہوگی جوکہ آپ کے پسندیدہ اداکار، شخص، گرو اور انسپائریشن کے نام سے ہو۔اداکار کی جانب سے ٹوئٹر پر یہ پوسٹ شیئر ہوتے ہی مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے انہیں اپنے اس نئے پراجیکٹ پر مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان، آج کی پارٹی تیری طرف سے، آپ کو آپ کی نئی او ٹی ٹی ایپ (ایس آر کے پلس)کیلئے بہت مبارک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں