روہت شرما

شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کیلئے بھارتی کپتان روہت شرما نے تیاریاں شروع کر دیں

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کیلئے بھارتی کپتان روہت شرما نے تیاریاں شروع کر دیں۔روہت شرما نے نیٹ پر لیفٹ آرم پیسرز کا سامنا کیا جس کیلئے فاسٹ بولر انیکیت چوہدری کو انڈین ٹیم کے نیٹ پر بلایا گیا ۔

روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف پریشانی کا شکار رہے ہیں، 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گولڈن ڈک ہوئے، 2022 میں شاہین کی پانچ گیندوں پر چار رنز بنائے جبکہ 2018 کے ایشیا کپ میں روہت نے شاہین کی 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔

بھارتی بیٹرز پاور پلے میں پاکستانی بولرز کو کھیلنے پر بھی فوکسڈ ہیں، ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کیمپ میں اسپنرز کا سامنا کرنے کی تیاری کی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میچ دو ستمبر کو ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر فور میں بھی مقابلے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں