شاہین آفریدی

شاہین آفریدی کے جلد بولنگ کا آغاز کرنے کا امکان

کراچی (عکس آن لائن)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں، امکان ہے کہ شاہین آفریدی جلد بولنگ کا آغاز کردیں گے۔

اس سلسلے میں کوچ ہائی پرفارمنس سینٹر عمر رشید کو گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے ویزے کے لیے اپلائی کروایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی ویزہ ملے گا عمر رشید انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔بولنگ کوچ انگلینڈ میں شاہین کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے اور ان کے شاہین کے ساتھ آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں