شاہین آفریدی

شاہین آفریدی کی 86وکٹیں، ورلڈ کپ میں ون ڈے میچز میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (عکس آن لائن)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو 44 ون ڈے میچز میں 86 وکٹیں لے چکے ہیں،ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچز میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہے جنہوں نے یہ کارنامہ 53 ون ڈے میچز میں سر انجام دیا۔

اگر شاہین پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر بننا چاہتے ہیں تو انہیں رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے 8 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ نوجوان فاسٹ بولر ورلڈکپ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچانے کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 42 میچز میں سر انجام دیا تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں