شاہین آفریدی

شاہین آفریدی ایک بار پھر پی ایس ایل جیتنے کیلئے پرامید

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کےلیے پر امید ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ 2 بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ہیں، امید ہے جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کا این او سی کا ایشو ہے، راجا پکسا کو بھی این او سی نہیں ملا، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے مزید کہا کہ فینز نےسپورٹ کیا ہے، امید تھی اس بار بھی فائنل لاہور میں ہوگا لیکن کراچی میں ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کےلیے اچھی بات ہے کہ وہ فارم میں واپس آرہے ہیں، پر امید ہوں کہ فاسٹ بولر اچھا پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، نیوزی لینڈ میں ہم اچھا کھیلے لیکن رزلٹ اچھا نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ کا اچھا ہونا کافی نہیں، فیلڈنگ کو بھی بہتر کرنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں