شاہد کپور

شاہد کپور نے فوٹو گرافرز کو ڈانٹ پلا دی

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور نے پوز دینے کیلئے تیز آواز میں پکارے جانے پر فوٹوگرافرز کو ڈانٹ دیا۔شاہد کپور نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ چلّا کیوں رہے ہو؟ میں یہیں ہوں نا؟شاہد کو دیکھتے ہی فوٹوگرافرز ان سے کیمرے کیلیے پوز دینے پر اصرار کرتے ہوئے چیخنا شروع ہوگئے تھے۔

یہ سن کر شاہد کپور نے کہا کہ پاگلوں کی طرح کیوں چلّا رہے ہو؟ جب میں گاڑی میں چلے جاؤں گا تب چلّانا، ریلیکس کرو۔شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو آج ممبئی میں دیکھا گیا تھا جہاں فوٹوگرافرز نے ان سے تصویر لینے کیلئے ضد کی۔خیال رہے کہ شاہد کا آخری پروجیکٹ ویب سیریز ‘فرضی’ تھا جس سے انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں