شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں وکیل صفائی کو گواہ پر جرح کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ودیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں وکیل صفائی کو گواہ پر جرح کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی کردی۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور شاہد خاقان عباسی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے نیب کے گواہ نصیر بشیر پر ملزم عبداللہ خاقان عباسی کے وکیل کو جرح کرنے کی ہدایت کی تاہم عبداللہ خاقان عباسی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت میں وقفہ کردیاگیا،عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی اور وقفہ کے بعد شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کوآئندہ سماعت پر جرح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں