شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت 24 فروری تک ملتوی

اسلام آباد(عکس آن لائن)عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 24 فروری تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ طبعیت کی ناسازی کے باعث چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے لیگی رہنماں کے کیسز کی سماعت نہیں ہوئی۔ہائی کورٹ کا دورکنی بینچ 24فروری کو ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 18جولائی کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا جب وہ وزیر پیٹرولیم تھے۔ جبکہ نیب نے احسن اقبال کو نارووال کے اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ بدعنوانیوں سے متعلق کیس میں گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں