شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا شعیب ملک کی نئی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نجی چینل کو انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی سے جب شعیب ملک کی نئی شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ شعیب ملک نے نئی شادی کی ہے، آپ انہیں کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر بوم بوم آفریدی پہلے تھوڑا ہنسے اور پھر ساتھی کھلاڑی کیلئے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لالا نے کہا کہ شعیب ملک کو بہت بہت مبارکباد۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ اس کو اسی لائف پاٹنر کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے۔شاہد آفریدی کی جانب سے شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، صارفین نے لالا کا جملہ اسی لائف پاٹنر کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے پکڑلیا اور دلچسپ تبصروں کی بھوچھاڑ کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے اپنی شادی کا اعلان اور ان کی بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ ملک سے خلع کی تصدیق کے بعد سے کھلاڑی شہہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں