شاہد آفریدی

شاہد آفریدی جنوبی وزیرستان میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(عکس آن لائن ) مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی نے جنوبی وزیرستان میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔شاہدآفریدی نے ٹانک میں کرونا سے متاثرہ جنوبی وزیرستان کے افراد میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 7 سال سے حکومت کو درخواستیں کر رہا ہوں کہ جنوبی وزیرستان میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے اجازت دی جائے۔شاہد آفریدی فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک ہزار افراد میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ دلی خواہش تھی کہ وزیرستان کے غیور عوام کے پاس جاؤں ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ وزیرستان کے عوام کے بہت حقوق ہیں۔وزیرستان کے عوام نے ملک و قوم کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔دلی خواہش تھی کہ سارے وزیرستان گھوم پھر کر جاوں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے آگے نہیں جا سکتے۔اس مٹی کے ساتھ میرا گہرا تعلق ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اس علاقے میں میرا آنا جانا جاری رہے۔

اس موقع پر ڈی سی جنوبی وزیرستان حمیداللہ خٹک کی جانب سے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا ۔ڈی سی وزیرستان نے شاہد آفریدی کو یقین دہانی کرائی کہ کرونا کی وبا ختم ہو تو آپ کو وزیرستان کا بھرپور دورہ کراتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں