شان شاہد

شان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ضرارکا نیا ٹیزر جاری

لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکار و ہدایت کار شان شاہد کی فلم ضرار کا ایکشن سے بھر پور نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ فلم ضرار کے34 سیکنڈ پر مبنی نئے ٹیزر کے آغاز میں لیجنڈ اداکار ندیم کو دکھایا گیا ہے تاہم ٹیزر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے۔

ٹیزر میں فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ فلم کو اسی سال ریلیز کردیا جائے گا۔ ضرار کی کہانی بھی خود شان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات بھی انہوں نے خود ہی دی ہیں اور فلم میں اہم کردار بھی ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم، نیر اعجاز اور کرن ملک جیسے اداکار شامل ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں