ریشم

شادی کے بارے میں بہت سے لوگ سوالات کرتے ہیں ‘ ریشم

لاہور(عکس آن لائن)ناموراداکارہ ریشم نے کہاہے کہ شادی کے بارے میں بہت سے لوگ سوالات کرتے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ انسان کا انتہائی ذاتی معاملہ ہوتا ہے ، میری کتاب کھلی کتاب کی مانند ہے ،میں خود جھوٹ بولتی ہوں اورنہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ شاعری سے لگائو ہے اورنامور شعراء کی کتابیں پڑھتی ہوں، اپنے بھی کچھ شعر کہے ہیں اور یہ دل کی آواز ہوتے ہیں۔

ریشم نے کہاکہ خوش یا اداس ہوناآپ کے دل کے موسم سے جڑے جذبات ہیں اورہر انسان اس حوالے سے اپنی الگ سوچ رکھتاہے ۔ میں خوش رہتی ہوں اورکوشش ہوتی ہے کہ میرے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ ہو،کبھی کبھار افسردہ بھی ہو جاتی ہوںلیکن اسے کبھی کوئی نام نہیںدیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں