کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین اپنی شادی میں اگر تاخیر کرنا چاہتی ہیں تو صرف اور صرف اپنی وجہ سے کریں۔ ایک انٹرویو میں میزبان نے ان سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ شادی کے متعلق کیا کہیں گی کب کرنی چاہیئے اورآپ کی شادی کیسے ہوئی؟
اداکارہ نے بتایا کہ میرے شوہر مجھ سے ملے اور انہوں نے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا، صرف یہی نہیں بنا وقت کا ضائع کیے صرف ایک سال کے اندر اندر ہماری بات پکی ہوئی اور ہم رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
اداکارہ نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص آپ سے شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ ضرور کرے گا۔ وہاں کوئی مجبوری نہیں آئے گی کیونکہ وہ سب سے لڑ جائے گا اور اگر نہیں کرنا چاہتا تو پھر آپ کچھ بھی کرلیں سب فضول ہے۔اشنا شاہ نے کہا کہ اگر اپنی شادی روکنی ہے تو اپنے کریئر کی وجہ سے روکیں، اپنے والدین کی خوشی کی وجہ سے روکیں یا اپنے معاملات کی وجہ سے روکیں۔کسی آدمی کی وجہ سے کبھی اپنی شادی میں تاخیر نہیں کریں کیونکہ وہ صرف آپ کا وقت ضائع کررہا ہے شادی نہیں کرے گا۔