شائستہ لودھی

شائستہ لودھی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ معظمہ (عکس آن لا ئن) پاکستان کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے مکہ المکرمہ میں جاکر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔دنیا کے اکثر ممالک میں چھٹیوں کے باعث لوگ مختلف ملکوں کا دورہ کررہے ہیں، شائستہ لودھی نے اپنے وقت کو قیمتی بنانے کیلئے دنیا کے بہترین شہروں مکہ اور مدینہ کا رخ کیا ہے۔شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ میں اپنے روحانی سفر کی مختلف تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں۔

نفیس قسم کے عبایہ اور لباس میں اداکارہ انتہائی پرسکون اور مطمئن نظر آتی ہیں، انہوں نے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں