دفتر خارجہ

سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

بیجنگ (عکس آن لائن) چین نے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتا ہے۔ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی دفترخارجہ کے ترجمان لی جیان ژا نے ایک بیان میں پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چین دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈائون میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں گے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں