سپیکر قومی اسمبلی

سی پیک پاکستان ہی نہیں خطے کے امن و ترقی اورہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آبا(عکس آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک پاکستان ہی نہیں خطے کے امن و ترقی کی علامت ہے اور سی پیک ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،پاکستان کے لئے انتہائی اہم موقع ہے کہ وسط ایشیائی اور افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دے تاکہ ملکی معیشت کی صورتحال بہتر بنائی جاسکے۔

بدھ کے روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان30 سال سے جنگ کی کیفیت سے گزر رہا ہے جس کے باعث ملکی معیشت کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔ ہماری انڈسٹریز اور ہمارے ادارے تباہ ہو گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ وسط ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل کرے اور اپنی معیشت کو بہتر بنائے کیونکہ اب ہمیں خود اور پورے خطے کو دہشتگردی کی لہر سے نکلنا ہے اور ہمیں مل کر امن کی طرف مارچ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے کے امن و ترقی کی علامت ہے جبکہ یہ ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا سی پیک کے حوالے سے قومی اسمبلی کی کوئی بھی مدد درکار ہو ہم آگے بڑھ کر کرنے کو تیار ہیں ۔ پارلیمنٹ نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کا مقصد ہے کہ ان ممالک کو تلاش کرنا ہے جہاں پاکستان کے مشن موجود نہیں ہیں یا وہاں پر تجارت کے بہتر مواقع موجود ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں بہتر پرفارمنس کرنے والے پارلیمنٹرینز کو تعریفی اسناد دی جائے گی جس میں پاکستان کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں