سی جی ٹی این

سی جی ٹی این کی جانب سے ٹی وی تھیم فورم کا انعقاد

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)چین کے “دو سیشنز” کے کامیاب اختتام پر ، چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این انگلش چینل نے 13 مارچ کو “جدیدیت ، تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کے لیے ” کے عنوان سے ایک ٹی وی تھیم فورم کا آغاز کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ بیرون ملک “چین کی جدیدیت اور دنیا” کی تشہیری سرگرمیوں کے سلسلے میں سے ایک سرگرمی ہے ۔

فورم میں برطانیہ ، امریکہ ، آسٹریلیا ، برازیل ، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک کے سیاست دانوں ، تھنک ٹینک اسکالرز اور چینی ماہرین کو مدعو کیا گیا تاکہ وہ اپنی جدیدیت کے عمل میں مشترکہ خوشحالی کے حوالے سے چینی فہم اور دنیا میں مشترکہ خوشحالی کے حصول کے ذریعے لائی جانے والی روشن خیالی پر تبادلہ خیال کریں۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین کی مشترکہ خوشحالی کی پاسداری عوام کے مفاد میں ہے اور اس کے نتائج سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا جو دیگر ممالک کے لئے سیکھنے کے قابل ہے۔

برازیل کے سابق وزیر برائے صنعتی ترقی اور غیر ملکی تجارت الیسانڈرو ٹیکسیرا نے نشاندہی کی کہ گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں نے مشترکہ خوشحالی کے حصول کے امکانات کو ثابت کیا ہے۔ چین کی جدیدیت غربت کے خاتمے اور آب و ہوا کی تبدیلی سمیت اہم امور پر مرکوز ہے۔ عالمگیر اہمیت اور قدر کے حامل یہ اہداف نہ صرف خود چین کو فائدہ پہنچاتے ہیں بلکہ خطے اور دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہیں اور تمام انسانیت کی مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے ایک مثال ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں