مانگا منڈی

سی او یونٹ رائیونڈ کی غفلت مانگا منڈی کی گلیا ں جوہڑ میں تبدیل

مانگا منڈی (نمائندہ عکس آن لائن)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کا مرکز مانگا منڈی کے علاقے بستی نہر والا پل آبادی کے گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ۔بند اور نکارہ سیوریج سسٹم سے نالوں کا گندہ پانی مین رائیونڈ روڈ پر جمع ہونے سے گزرنے والوں کو سخت دشواری کا باعث بننے لگا۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دو ماہ سے نالوں کا گندہ پانی سڑک پر اور مین بازار میںکھڑا ہے جسکی متعدد بار مقامی انتظامیہ کو شکایت کی مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی دیکھائی دے رہی علاقہ مکینوں اور بچوں نے اپنے کان پکڑ کراحتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ گزرنے والوں کی مشکلات دور ہوسکے ۔
 مانگا منڈی

اپنا تبصرہ بھیجیں