انتونیو گوتریس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے  نیک تمناؤں کا اظہار

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  جشن بہار کے موقع پر چین کے نئے سال جو کہ سانپ سے منسوب ہےایک ویڈیو پیغام  میں نئے سال کی مبارک باد دی۔

ہفتہ کے روز  انتونیو گوتریس نے کہا کہ سانپ حکمت، ثابت قدمی اور نئی زندگی کی علامت ہے۔ دنیا کے لئے اس مشکل وقت میں، آئیے ہم ان خصوصیات کی رہنمائی  میں امن، مساوات اور انصاف کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔

 انتونیو گوتریس نے  دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے  ہم امید اور عزم کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کریں اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں ۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی تقریر میں  اس نئے سال  میں   صحت، خوشی، خوشحالی اور  نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور   کثیرالجہتی ، عالمی تعاون  اور اقوام متحدہ کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چین اور چینی عوام کا شکریہ ادا کیا.