افسر ظہور احمد

سیکرٹریٹ گروپ کے افسر ظہور احمد نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سیکریٹری کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر ظہور احمد نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

جمعرات کو اپنے دفتر آمد پر وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسران اور عملے نے ظہور احمد کا استقبال کیا۔

ظہور احمد نے وزارت اطلاعات کا چارج سنبھالنے کے بعد نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات کی اور وزارت کے امور سے متعلق ہدایات لیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ظہور احمد کو وزارت اطلاعات و نشریات کا ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج) تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں