اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے عمران خان اکیلے کھڑے رہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیشہ سے سینیٹ کے انتخابات میں پیسہ چلا ہے،سینیٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے عمران خان اکیلے کھڑے رہے۔
انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اوپن بیلٹ کے خلاف رہے ہیں،عمران خا نے سابقہ الیکشن میں 20ایم پی ایز کو فارغ کیا،عمران خان شفافیت اور اپوزیشن دو نمبری کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ این آر او نہیں دوں گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور کنٹینر سیاست آگے لے کرآئے۔انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے قانون پر اپوزیشن نے عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم 2020میں بنائی اور 2020میں ہی ختم ہوگئی اپوزیشن کے استعفے لطیفہ بن گئے۔
انہوںنے کہاکہ عوام اور ان کے پارلیمانی ارکان نے بھی اپوزیشن کو مسترد کردیا ہے،اپوزیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی اپوزیشن نے عوام کی اخلاقیات تباہ کیا۔انہوںنے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے جو ویڈیوز آئی ہیں یہ ہمارے موقف کی تائید ہے۔انہوںنے کہاکہ مدینہ کی ریاست کی طرف سفر کو جاری رکھنا ہے اور یہی عمران خان کی کوشش ہے۔