سینیٹ

سینیٹ میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ ”پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ( اتھارٹی ) بل“ کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد( عکس آن لائن) سینیٹ میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ ”پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ( اتھارٹی ) بل“ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ”ایمیگریشن( ترمیمی)بل“ پیش کر دیا گیا جسے چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل”ایمیگریشن( ترمیمی)بل 2021 “پیش کیا ، چیئرمین سینیٹ نے مزید غور کے لئے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل ”پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ( اتھارٹی ) بل 2021 “پیش کیا ، اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ بل اسمبلی سے پاس ہو کر آیا ہے ، یہ آج لیپس ہو جائے گا ، تین مہینے ہو گئے ہیں ، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر بل پر رائے شماری کے لئے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بل میں ترمیم بعد میں ڈال لیں گے ،

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ اس سے ریلوے کے سارے منصوبے مستفید ہوں گے سرمایہ کاری بڑھے گی ، عوام کو اور سارے تاجروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، یہ سنگ میل ہے۔ اجلاس کے دوران سینیٹر کہدہ بابر نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) میں کمشنرز اور دیگر اعلی سطح کے عہدوں سے بلوچستان کی نمائندگی کم ہونے سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے پالیسی میں ترمیم کی ہے ،کمیشن میں دو کمشنر مارچ اور اپریل میں ریٹائرڈ ہوئے،اس بار کوشش کی جائے گی کہ چاروں صوبوں کو اس میں نمائندگی دی جائے، ہم چاروں صوبوں کو نمائندگی دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں