senat

سینیٹ انتخابات کیلئے شیڈول جاری،پولنگ 2اپریل کو ہو گی

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار 14 مارچ سے کاغذات نامزدگی لے سکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی 15سے 16مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 17مارچ کو شائع کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہو گی جبکہ اپیلیں 21مارچ تک جمع ہو سکیں گی۔الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق الیکشن ٹربیونلز 25مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 26مارچ کو آویزاں کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی 27مارچ تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔

شیڈول میں کہا گیا ہے کہ سینٹ الیکشن کیلئے پولنگ 2اپریل کو ہو گی ، سینیٹ نشستوں کے لیے ووٹ پارلیمنٹ ، پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور خیبرپتخونخوا اسمبلیوں میں ڈالے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں