الیکشن کمیشن آف پاکستان

سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔ جاری اعلامئے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی اب 15 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اور 18 فروری کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوگی۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 20 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری 2021 مقرر ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 مقرر ہے۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ کے لیے پہلے سے مقرر کردہ تاریخ جو کہ 3 مارچ 2021 ہے اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہو گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ امیدواروں کی سہولت کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کو وقت کی کمی کے باعث قانونی تقاضے پورنے کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں