سینیٹ الیکشن

سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اپنے اے ٹی ایمز کو دوبارہ میدان میں لائی ہے ، ترجمان سندھ حکومت

کراچی(عکس آن لائن)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ دھند کی آڑ میں دھاندلی کی مزمت کرتے ہیں سندھ سمیت پنجاب اور کے پی میں ضمنی الیکشن سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ وہ موجودہ نااہل حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی اپنے اے ٹی ایمز کو دوبارہ میدان میں لائی ہے وہ ہفتے کو کراچی یونیورسٹی آف بزنس اسکول میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی یوینورسٹی کی انتظامیہ کو عالمی کانفرنس منعقد کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پوری دنیا تبدیل ہوگئی اور ہمیں بھی بدلنا ہوگا۔ آج کی اس کانفرنس سے دنیا بھر سے شرکا اور ان کے خیالات سے طالب علموں کو سیکھنا اور سمجھنا ہوگا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی سوشل ذمہ داری کیا ہے۔ آن لائن سیمنارز اور ویبنارز کی آج کے دور اور کرونا سے متاثر ہونے کے حالات میں بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی سے میرا خاص لگا ہے اور میرے والدین بھی کراچی کے المنائی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے والدین کی یاد میں کی آج میں اپنی ذاتی حیثیت سے دو طالب علموں کی اسکالر شپ کا اعلان کرتا ہوں جس میں ایک میل اسٹوڈنٹ اور ایک فیمیل اسٹوڈنٹ کو ہر سال اسکالرشپ میری طرف سے دی جائے گی۔

ہم سب کو مل کر اپنے اداروں کو اپنانا ہوگا اور مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ کانفرنس کے اختتام پر ترجمان سندھ حکومت نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کوئی شخص ریاست کوچیلنج کرتا ہے تو قانون حرکت میں آتا ہے۔ حلیم عادل شیخ جدید اسلحہ کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر اپنے لوگ لے کر گئے اب ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے پھر پولیس نے کارروائی کی اگر شواہد نہیں ہوں گیتو وہ بری ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں دھند کی آڑ میں دھاندلی کی مذمت کرتا ہوں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی نے کلین سوئیپ کیا اور پنجاب میں پی ڈی ایم کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن عوامی ریفرینڈم ہے جس میں عوام کے نمائندے کامیاب ہوئے اور عوام نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کو رد کیا پھر سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی اے ٹی ایمز کو میدان میں لائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلیم عادل کتنے بھی مغلظات بکیں ہم انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے۔ حلیم عادل شیخ سے کون ملنے آیا تھا؟ جس کے پولیس کے پاس شواہد ہیں اور کوئی خاتون بھی ملنے آئی تھی اس بات پر تحقیقات ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔ آئی جی سندھ وزیر اعلی کے ماتحت ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان بیان دے رہے ہیں کہ ہم الیکشن کے دن موجود نہیں تھے۔ پیش گویی شیخ رشید کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی یا ایم کیو ایم یا جی ڈی اے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست نہیں لے سکتے انہوں نے کہا کہ سرپرائز بتا کر نہیں دیا جاتا کیونکہ اس سرپرائز سے انہیں شاک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں