سینیٹ اجلاس

سینیٹ اجلاس، آٹھ مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش

اسلام آباد(عکس آن لائن )وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ چین سے دوارب ڈالر قرض رول اور ہوگیاہے ،سینیٹ میں آٹھ مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کردی گئیں دو بل سینیٹ میں پیش چیئرمین سینیٹ نے دونوں کو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں بھیج دیا۔جمعہ کو سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وزیر مملکت برائے قانون انصاف سینیٹرشہادت اعوان نے پٹرولیم ترمیم بل 2022اور تجارتی تنازعات حل بل 2023ایوان میں پیش کیا چیئرمین نے دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھیج دیئے ۔

سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ رائیٹرز میں خبر چھپی ہے کہ چین نے جو دو ارب کا قرضہ رول آور کرنا تھا اس پر پیش رفت نہیں ہوئی چین کی وزارت خزانہ اور سینٹرل بینک نے اس پر کمنٹ نہیں کیاچین نے ہر برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ایسی خبریں وزارت خزانہ سے نکلنا مناسب نہیں ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ یہ آج کی کی خبر ہے ہمارا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے چین سے دو ارب مارچ کو ملنا تھاکنفرم کرنے میں خوشی ہے کہ چین سے دو ارب ڈالرز اب pending نہیں ، یہ رقم roll over ہو گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں