سینیٹر عبدالکریم

سینیٹر عبدالکریم کا حکومت چھوڑنے کا عندیہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وزیراعظم کے معاون خصوصی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ سینیٹر عبدالکریم نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے باعث منفی اثر پڑا،پی ٹی آئی کی کامیابی کی وجہ سے ڈالر اوپر چلا گیا اور اسٹاک مارکیٹ نیچے آگئی،کسی اور کا پھیلاہوا گند ہم کیوں صاف کریں،جو اس گند کو لائے وہی اب اس کو صاف کریں ،اس گندگی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں اور سارا الزام مخلوط حکومت پر ڈال دیا گیا ہے ۔بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت حکومت لینے ہی نہیں چاہیے تھی، بہتر یہی ہے کہ حکومت چھوڑ دیں،پنجاب مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے،پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا معیشت پر منفی اثر پڑا ہے

،سیاسی نتائج اور عدالتی فیصلوں سے ملکی عدم استحکام آتا ہے ، کہ کون سی سائنس ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہونا اور انہیں ڈی سیٹ بھی کرلیا ، ایسے واٹس ایپ اور بند کمروں والوں فیصلوں سے عدم استحکام آتا ہے ، حکومت کرنی ہے تو آئی ایم ایف کے عوام پر بوجھ ڈالنے والی شرائط نہ مانیں عوام کو ریلیف دیں اور اگر نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ کر سیاست کریں۔ سینیٹر عبدالکریم کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت اہلحدیث ن لیگ کا حصہ نہیں ہے بلکہ ہماری الگ شناخت ہے ن لیگ سے الحاق ہے مگر بعض فیصلوں پر اختلاف بھی ہے ، اتحادیوں کا اعلامیہ تو مشترکہ تھا مگر اکثریتی رائے یہی تھی جو میری ہے ، ضمنی انتخابات میں شکست خلاف توقع اورچونکا دینے والی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں