سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافے کی مذمت

اسلام آ باد (عکس آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بجٹ پاس نہیں ہوا اور منی بجٹ آنا شروع ہو گئے ہیں، بجٹ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافے کا جواز نہیں بنتا،

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ قیمتیں بڑھانے کی خفیہ ڈیل کر چکی ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے شدید مہنگائی ہوگی، گردشی قرضوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی اور پلان موجود نہیں، شیری رحمان نے کہا گردشی قرضہ بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، صرف قیمتیں بڑھانا ہی حکومت کی واحد حکمت عملی ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، تباہی سرکار نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے بیان سے یو ٹرن لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں