اسلام آباد(عکس آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران سینتھیٹک فائبر کی درآمدات میں 8.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 5.6 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2019ء-04 میں 6.05 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔
اس طرح دسمبر 2019ء-04 کے مقابلہ میں جنوری 2020ء-04 کے دوران سینتھیٹک فائبر کی قومی درآمدات میں 45 کروڑ روپے یعنی 8 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔